مظفرگڑھ، قصبہ مرادآباد کے قریب تیز رفتار کار نے روڈ کراس کرتے ہوئے 13 سالہ بچہ کو کچل دیا، بچہ موقع پر جاں بحق

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 27 مئی2020ء) مظفرگڑھ جھنگ روڈ پر قصبہ مرادآباد کے قریب تیز رفتار کار نے روڈ کراس کرتے ہوئے 13 سالہ بچہ کو کچل دیا، بچہ موقع پر جاں بحق۔ تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ جھنگ روڈ پر قصبہ مرادآباد کے قریب ایک تیز رفتار کار نے روڈ کراس کرتے ہوئے ایک 13 سالہ بچے کو کچل دیا، حادثہ کار کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، کار بے قابو ہو کر الٹ گئی۔جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت محمد لطیف ولد محمد رفیق کے نام سے ہوئی۔کار میں سوار دو افراد شدید زخمی ہوگئے ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس کا جائے حادثہ پر بروقت رسپانسہوا۔ ریسکیو جوانوں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچے کی نعش کو کور کرنے کے بعد لواحقین کے گھر منتقل کر دیا گیا۔حادثے میں زخمی ہونے والے دونوں افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا۔ تھانہ صدر پولیس مظفرگڑھ نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔