مظفرگڑھ (اُمظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 مارچ2020ء) تھانہ خان گڑھ پولیس نے ماہ فروری کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔12 اشتہاری گرفتارکر لیے ۔پولیس ترجمان نے بتایا کہ خان گڑھ پولیس نے ماہ فروری میں ایس ایچ او انسپکٹر چوہدری جاوید اختر کی قیادت میں بہترین کارروائیاں سرانجام دی ہیں۔پولیس نے ڈکیتی ،راہزنی سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب اے کیٹیگری کے 3اور بی کیٹیگری کے 9مجرمان اشتہاریوں کوگرفتار کیا۔پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 7مقدمات درج کیے اور 4عدد پسٹل،1عددنائن ایم ایم،ایک عدد رپیٹر،ایک عدد کاربین سمیت 62 کارتوس برآمد کیے۔منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 16مقدمات درج کیے اور ایک عدد چالو بھٹی،50لیٹر لہن،5بوتل ولائتی شراب اور 101لیٹر دیسی شراب برآمدکی، جبکہ 4670گرام چرس اور 1200گرام ہیروئن بھی قبضہ میں لیلی۔لوکل اینڈ سپیشل لا کے تحت سیکورٹی کے 2،پیٹروایکٹ کے 2،ساؤنڈسسٹم کے 2،قماربازی کی4مقدمات سمیت کل 13 مقدمات درج کیے۔ماہ فروری میں بہترین کارکردگی دکھانے پر ڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس کی جانب سے تھانہ خانگڑھ پولیس ٹیم کی کاوشوں کو سراہاگیا ہے۔