مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 جنوری2020ء) مظفرگڑھ کے نواحی علاقے شہر سلطان میں افسوسناک واقعہ، غریب بیوہ خاتون پر قیامت ٹوٹ پڑی، تھانہ شہر سلطان کی حدود میں بستی علی شیخ میں نا معلوم افراد نے غریب بیوہ خاتون منظوراں مائی کے جانوروں کے بھانہ کو آگ لگا دی گئی، آگ لگنے سے 7 جانور زندہ جل کر راکھ بن گئے۔تھانہ شہر سلطان پولیس نے تین نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔
بیوہ خاتون منظوراں مائی نے بتایا کہ اس کے مویشی ہی اس کی گذر اوقات کا واحد ذریعہ تھے وہ ان کا دودھ بیچ کر اپنی ضروریات پوری کرتی تھیں، مویشیوں کے جل کر مرنے سے اس کی گذر اوقات کا واحد ذریعہ بھی ختم ھوگیا ھے۔ اس نے ڈی پی او مظفرگڑھ سے آتشزدگی کے ملزمان کو جلد گرفتار کرکے سخت سزا دلوانے کا مطالبہ کیا ھے۔