ڈیڈڈیفالٹرزسے واجبات،بقایاجات اوربلوں کی وصولی کے لیے گرینڈآپریشن جاری ہے،سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ

مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 جنوری2020ء) سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ انجینئرمہر نذر محمد ڈب نے کہاہے کہ میپکوسرکل مظفرگڑھ میں نادہندہ رننگ اورڈیڈڈیفالٹرزسے واجبات،بقایاجات اوربلوں کی وصولی کے لیے گرینڈآپریشن تیزی سے جاری ہے۔میپکو سرکل مظفر گڑھ میں ڈیفالٹرز سے واجبات اوربقایاجات کی وصولی کے لیے سرکل،ڈویڑن اورسب ڈویڑن کی سطح پرخصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں جوکہ میپکوڈیفالٹرزکے خلاف بلاامتیاز آپریشن چھٹی کے دن بھی جاری رکھیں گی۔
سپرنٹنڈنگ انجینئرنے کہا ہے کہ میپکوسرکل مظفرگڑھ میں میپکو ڈیفالٹرزسے کوئی رعائت نہیں کی جائے گی چاہے وہ کتنے ہی بااثرکیوں نہ ہوں۔خصوصی ٹیموں کومیپکوڈیفالٹرزکے کنکشنزبغیرکسی رعائت کی فوری منقطع کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔سپرنٹنڈنگ انجینئرنے میپکو صارفین سے بھی اپیل کی ہے کہ اپنے ذمے میپکو کے بل اور بقایاجات جلدازجلد اداکریں تاکہ صارفین بہت سی پریشانیوں سے بچ سکیں۔