Breaking News
Home / News / مظفرگڑھ،بیلوں کی غیرقانونی دوڑ پر لاکھوں روپے کا جوا، پولیس کی کارروائی، بیل اور ریڑھیاں تحویل میں لے لی گئیں،مقدمہ درج

مظفرگڑھ،بیلوں کی غیرقانونی دوڑ پر لاکھوں روپے کا جوا، پولیس کی کارروائی، بیل اور ریڑھیاں تحویل میں لے لی گئیں،مقدمہ درج

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 مئی2020ء) مظفرگڑھ میں بیلوں کی غیرقانونی دوڑ پر لاکھوں روپے کا جوا، پولیس کی کارروائی ،مقدمہ درج، بیل اور ریڑھیاں تحویل میں لے لی گئیں۔ تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں تھانہ سنانواں کے علاقہ سلطان کالونی میں پٹھان ھوٹل کے مقام پر ٹرو کے روز بیلوں کی غیرقانونی دوڑ پر لاکھوں روپے کا جوا کھیلا گیا۔بیلوں کی دوڑ میں حصہ لینے کیلئے شوقین حضرات دوردور کے علاقوں سے اپنے بیل لے کر آئے ھوئے تھے۔ بیلوں کی دوڑ دیکھنے کیلئے لوگوں کی بہت بڑی تعداد اکٹھی ھو گئی، سماجی دوری کا خیال بھی نہ رکھا گیا جس کی وجہ سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافے کا خطرہ بھی لاحق ھوگیاتھا۔ عوامی شکایت پر پولیس تھانہ سنانواں نے کارروائی کرتے ھوئے 15 نامزد اور 50 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے دوڑ میں حصہ لینے والے متعدد بیل اور ریڑھیاں بھی اپنی تحویل میں لے لی ہیں۔

Loading...
%d bloggers like this: