مظفرگڑھ،آئل ٹینکر الٹ جانے سے ڈرائیور زخمی ہوگیا

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 فروری2023ء) مظفرگڑھ،آئل ٹینکر الٹ جانے سے ڈرائیور زخمی ہوگیا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کنٹرول روم نے فوراً جائےحادثہ پر نزدیکی پوائنٹ سے ایمبولینس اور ریسکیو اسٹیشن مظفرگڑھ سے ریسکیو وہیکل کو روانہ کروا دیا اور پولیس کنٹرول روم کو بھی آگاہ کر دیا۔

ریسکیو سٹاف کے پہنچنے تک موقع پر موجود شہری آئل ٹینکر میں پھنسے زخمی ڈرائیور کو اپنی مدد آپ کے تحت نکال چکے تھے۔ریسکیو سٹاف نے زخمی شخص کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد نزدیکی ہسپتال آر ایچ سی ہسپتال شیر شاہ منتقل کر دیا ۔