Breaking News
Home / News / محکمہ لائیو سٹاک کی کارروائی،10 من مضر صحت گوشت برآمد

محکمہ لائیو سٹاک کی کارروائی،10 من مضر صحت گوشت برآمد

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 15 دسمبر2018ء) محکمہ لائیو سٹاک کی مضر صحت گوشت کے خلاف کارروائی۔محکمہ لائیو سٹاک کے عملہ نے ڈاکٹر شہزاد سلاٹر ہاوس سپرنٹنڈنٹ کی سربراہی میں ہیڈ محمد والا کے مقام پر چھاپہ مار کر 10 من مضر صحت گوشت برآمد کر لیا۔حرام گوشت کیری ڈالہ پر چارے سے ڈھک کر کوٹ ادو سے ملتان لے جایا جا رہا تھا۔ ڈاکٹر شہزاد کے مطابق برآمد ہونے والا مضرصحت گوشت مردہ گائے اور بھینس کا ہے، تھانہ صدر پولیس نے گوشت لے جانے والے محمداعظم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

Loading...
%d bloggers like this: