جوڈیشل کورٹ جتوئی میں قائم سہولیات سنٹر کا افتتاح

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 15 دسمبر2018ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ محمد سعید اللہ مغل نے مظفرگڑھ کی تحصیل میں جوڈیشل کورٹ جتوئی میں قائم سہولیات سنٹر کا افتتاح کردیا،جہاں پر ایک چھت کے نیچے لوگوں کو ایف آئی ار ، ایم ایل سی کی فوٹو کاپی اور وکالت نامہ کی تصدیق میسر ہوگی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ محمد سعید اللہ مغل کے جوڈیشل کورٹ جتوئی پہنچنے پر سینئیر ایڈیشنل اینڈ سیشن جج محمد آصف علی رانا ، ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ سیشن جج قمر یسین ، سینئیر سول جج احمد خان چٹھہ ، سول جج جام محمد اجمل ، سول جج سہیل خالد، سول جج صلاح الدین یاسر، صدر بار جتوئی سید ذاکر حسین شاہ ، جنرل سیکٹری راو سرفراز نے استقبال کیا اور سینیئر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد آصف علی رانا نے سیشن جج سعید اللہ مغل کو گل دستہ پیش کیا. بعد ازاں پولیس کے ایک چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی اسکے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ نے سہولیات جوڈیشل سنٹر کا افتتاح کیا اور آیف آئی ار اور ایم ایل سی کی فوٹو کاپی بھی حاصل کی گئیں۔