Breaking News
Home / News / محرم الحرام کے دوران عوام پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کریں،ایس ڈی پی او کوٹ ادو

محرم الحرام کے دوران عوام پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کریں،ایس ڈی پی او کوٹ ادو

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 11 اگست2020ء) ایس ڈی پی او ، ڈی ایس پی سید اعجاز حسین بخاری نے کہا ہے کہ کی آمد کے سلسلے میں ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں، عوام بھی قیام امن میں اپنا کردار ادا کریں اور پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے دیگر شہروں کی طرح تحصیل کوٹ ادو میں بھی محرم الحرام کے سلسلے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جا رہے ہیں، عوام کو چاہیئے کہ وہ اس سلسلے میں اپنے حصے کا کردار ادا کریں پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، کسی بھی مشکوک آدمی یا مشکوک پیکٹ یا کسی بھی ایسی شے کی فوری طور پر پولیس کو اطلاع کریں۔

Loading...
%d bloggers like this: