مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 06 نومبر2021ء)لیڈی ٹیچر کی کردار کشی کرنے پر ہیڈماسٹر کے خلاف انکوائری کا حکم دیدیا گیا، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شہر سلطان کی استانی مس عالیہ کے خلاف مبینہ نازیبا الفاظ پر مشتمل میسیج لکھنے کا معاملہ، ہیڈماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول دھرم پورہ مظفرگڑھ غلام مرتضیٰ کے خلاف محکمانہ انکوائری شروع کر دی گئی، ذرائع کے مطابق ہیڈ ماسٹر مذکورہ نے لیڈی ٹیچر کے خلاف ایک انکوائری کے بعد مبینہ طور پر نازیبا الفاظ پر مشتمل میسیج لکھے تھے، جس کی شکایت تحریری طور پر اس نے اپنے محکمہ کے اعلیٰ حکام کو دی تھی، جس پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی مظفرگڑھ نے انکوائری کا حکم دیا ہے