مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 14 جنوری2019ء) ضلع مظفرگڑھ کے نئے لوگو ( نشان )کی تخلیق کیلئے منعقدہ مقابلہ میں ضلع بھر کے شہریوں کی طرف سے تجاویز،آئیڈیاز اور ڈیزائن موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور نے کہا ہے کہ لوگو مظفرگڑھ کی تاریخ ، ثقافت، معیشت اور جغرافیہ کا آئینہ دار ہونا چاہئیے،جو مظفرگڑھ کی شناخت اور پہچان بنے۔ انہوں نے کہا کہ لوگو غیر روائتی، منفرداور جدید ہونا چاہیے، جس میں جدت اور قدامت کا امتزاج ہو۔ انہوں نے کہا کہ لوگو کا استعمال،سرکاری دستاویزات، سرکاری سٹیشنری اور خط و کتابت ،سرکاری عمارات،یونیفارم،مہروں اور ویب سائٹ پر کیا جائیگا۔