سردار عبدالحئی خان دستی نی ڈسٹرکٹ بار مظفرگڑھ کے صدر مہر اعجاز کو مبارکباد دی اور پھولوں کے ہار پہنائے

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 14 جنوری2019ء) ڈسٹرکٹ بار مظفرگڑھ کے انتخابات میں کامیاب ہونیوالے صدر مہر اعجاز کو وزیراعلی پنجاب کے مشیر برائے زراعت سردار عبدالحئی خان دستی نے پاکستان تحریک انصاف مظفرگڑھ کے صدر مون شیخ کے ہمراہ انہیں مبارکباد دی اور پھولوں کے ہار پہنائے۔مشیر برائے زراعت سردار عبدالحئی دستی نے نومنتخب صدر مہر اعجاز کو ڈسٹرکٹ بار مظفرگڑھ اور وکلاء کی فلاح و بہبود کے لیے اپنے اور حکومت کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ بار مظفرگڑھ کے نومنتخب صدر مہر اعجاز نے مشیر برائے زراعت سردار عبدالحئی دستی کا شکریہ ادا کیا۔