مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 30 مارچ2021ء) تھانہ سٹی مظفرگڑھ پولیس نے پتنگ فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی میں لاکھوں روپے مالیت کی پتنگیں اور ڈوریں برآمد کر کے ملزمان کو موقع پر گرفتار کر لیا ۔
اس موقع پر ایس ایچ او حسین علی شاہ نے کہا کہ کائٹ فلائنگ ایکٹ 2021 کے تحت پتنگ اور ڈور بنانا اور بیچنا جرم ہے جس کی سزا 3 سال قید یا ایک لاکھ روپے جرمانہ ہے یا دونوں سزائیں ایک ساتھ بھی ہو سکتی ہیں ۔انہوں نے عوام سے جرائم کی نشاندہی کرنے میں تعاون کی اپیل کی ہے۔