قصبہ گجرات اور ماہڑہ خاص کے گرڈ اسٹیشن پر مرمتی کام کے سلسلہ میں بجلی بند رہے گی

مظفرگڑھ ۔ 17 دسمبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 دسمبر2018ء) ایگزیکٹیو انجینئر آپریشن میپکو ڈویڑن مظفرگڑھ ملک خورشید نے کہا ہے کہ قصبہ گجرات اور ماہڑہ خاص کے گرڈ اسٹیشن پر مرمت کا کام کی وجہ سے کرم داد قریشی اور شاہ جمال سب ڈویڑن کے فیڈرزپر درج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی معطل رہے گی، تفصیلات کے مطابق 18دسمبر بروز منگل کوبصیرہ ، شریف انصاری کے فیڈرز پر19دسمبر بروز بدھ کو کرم داد قریشی ، غازی گھاٹ کے فیڈرز پر،21دسمبر بروز جمعہ کو مونڈکا ، ڈیوالہ، داڑیں اور شاہ جمال کے فیڈرز پر صبح ساڑے 8بجے سے دوپہر اڑھائی بجے تک بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔