مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 31 جنوری2020ء) ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور ان کے ورثاء فوری انصاف کی فراہمی کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے، حقدار کو اس کا حق دلانا ہماری ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی سستی یا کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔یہ بات انہوں نے کمیٹی کے ماہانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عارف ضیاء گجر ان کے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اجلاس کی دوران درخواست گزار خود یا اپنے نمائندے کی حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ درخواست پر سماعت مکمل ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ جو کیس عدالتوں میں زیر سماعت ہیں ان کو کمیٹی میں سماعت نہیں کیا جا سکتا تاہم عدالتوں کے فیصلوں پر عملدرآمد کرانا ان کا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسائل کو قانون کے مطابق میرٹ پر حل کیا جاتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں کہا کہ ریاست کی رٹ کو نافذ کرنے کے لئے شر پسند عناصر اور ناجائز قابضین کے خلاف کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔