Breaking News
Home / News / فنڈز کی بندش کے باعث خان گڑھ سٹیڈیم کی تعمیر نو کا کام رک گیا

فنڈز کی بندش کے باعث خان گڑھ سٹیڈیم کی تعمیر نو کا کام رک گیا

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 05 دسمبر2018ء) فنڈز کی بندش کے باعث خان گڑھ سٹیڈیم کی تعمیر نو کا کام رک گیا ہے اور کھلاڑیوں مطالبہ کیا ہے کہ درکار فنڈز فوری طور پر فراہم کئے جائیں ۔پنجاب اسپورٹس بورڈ نے سٹیڈیم کی تعمیر نو کے لئے 3 کروڑ 60 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کی تھی .جس میں سے تقریباً ایک کروڑ روپے ریلیز کئے گئی.جس سے تعمیر کا کام کیا گیا تاہم ٹھیکے دار نے فنڈز نہ ملنے پر کام ادھورا چھوڑ دیا ۔گراؤنڈ کھیل کے قابل نہیں ہی.جس کی وجہ سے کھلاڑی پریکٹس نہیں کر سکتے علاقہ کے معروف کھلاڑیوں شیخ واجد، ظفر اسلام انصاری، رانا واجد علی اور ڈی ایف اے مظفرگڑھ کے جنرل سیکرٹری شاہد حسین خان نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے بقایا فنڈز فوری طور پر جاری کئے جائیں ۔

Loading...
%d bloggers like this: