مظفر گڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 07 اگست2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلع کی عوام کوصحت کی تمام بنیادی اور جدید سہولیات فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ضلع کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری ضروری ہے۔یہ بات ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ محمد سیف انور نے علی پور اور جتوئی کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک معائنہ کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجے کی مفت سہولیات اور مفت ادویات فراہم کی جائیں اور صفائی کے نظام کو بہتر سے بہتر بنایا جائے، انہوں نے ہسپتالوں کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور ادویات کے سٹاک کابھی معائنہ کیا، ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے ان سے ہسپتال میں فراہم کردہ سہولیات کے بارے میں دریافت کیا. ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹر صاحبان کو ہدایت کی کہ ہسپتالوں میں ایمر جنسی ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے، ایکسرے، الٹر ساؤنڈ، لیبارٹری اور دیگر سہولیات ہسپتال سے فراہم کی جائیں۔