Home / News / علی پور: پانی کے تنازع پر زمیندار نے مبینہ طور پر 80 سالہ بزرگ پر کتے چھوڑ دئے، 80 سالہ بزرگ موقع پر ہی جاں بحق، وزیر اعلی پنجاب نے نوٹس لے لیا۔

علی پور: پانی کے تنازع پر زمیندار نے مبینہ طور پر 80 سالہ بزرگ پر کتے چھوڑ دئے، 80 سالہ بزرگ موقع پر ہی جاں بحق، وزیر اعلی پنجاب نے نوٹس لے لیا۔

علی پور(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی . 22 جون ء) : علی پور میں پانی کے تنازع پر ایک زمیندار نے مبینہ طور پر 80 سالہ بزرگ پر کتے چھوڑ دئے جس کے نتیجے میں بزرگ موقع ہی پر جاں بحق ہو گیا، پولیس نے 80 سالہ بزرگ کی لاش کو پوسٹمارٹم کے بعد تحویل میں لے لیا ہے جبکہ زمیندار موقع سے فرار ہے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں. دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی جلد از جلد گرفتاری کا نوٹس لیا ہے اور ڈی پی او سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ہلاک شخص کے اہل خانہ کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے.

Loading...
%d bloggers like this: