صوبے میں غریب ترین طبقہ کو ہیلتھ کور مہیا کرنے کیلئے ہیلتھ انشورنس سکیم کا اجراء کیا جارہا ہے‘ مظفر گڑھ میں ترکی کی مدد سے بنائے جانیوالے ہسپتال کی توسیع کیلئے ایک ارب روپے مختص کئے جارہے ہیں

لاہور ( مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 16 جون۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجا ب نے جنرل کیڈر ڈاکٹروں کی بروقت ترقیوں کیلئے تاریخی اقدامات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر موجودہ مالی سال 2104.15میں four Tier Structureکے تحت گریڈ اٹھارہ سے بیس تک ڈاکٹرز کی دس ہزار سے زائد نئی آسامیاں پیدا کی ہیں اس کے علاوہ مختلف ہسپتالوں کیلئے آٹھ ہزار چارسو مزید آسامیاں بھی منظور کی گئیں ہیں ۔صوبائی ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کیلئے اگلے مالی سال 2015.16میں دس ارب بیاسی کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے ،صوبے میں غریب ترین طبقہ کو ہیلتھ کور مہیا کرنے کیلئے ہیلتھ انشورنس سکیم کا اجراء کیا جارہا ہے اس سکیم کیلئے پہلے مرحلے میں آٹھ اضلاع شامل کئے گئے ہیں جس کیلئے دو ارب پچاس کروڑ روپے مختص کئے جارہے ہیں مظفر گڑھ میں ترکی کی مدد سے بنائے جانے والے ہسپتال کی توسیع کیلئے ایک ارب روپے مختص کئے جارہے ہیں صوبے کے دور دراز علاقوں میں صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے موبائل ہیلتھ یونٹ منصوبے میں توسیع کی جارہی ہے جس کیلئے ایک ارب روپے مختص کئے گئے ہیں پاکستان کے ہسپتالوں میں جگر کی پیوندکاری کی سہولت موجود نہیں ہے اس وقت بے شمار کم وسیلہ اورغریب افراد علاج کی عدم دستیابی اوربیرونی ممالک تک رسائی کیلئے مطلوبہ وسائل نہ ہونے کی وجہ سے جا ن سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں اس درد اورتکلیف کااحسال کرتے ہوئے حکومت پنجاب ایک سٹیٹ آف دی آرٹ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر پر کام شروع کرچکی ہے ۔اس منصوبے کیلئے 2015.16میں تین ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے ۔