علی پور، تیز رفتار مسافر کوچ کی موٹرسائیکل کو ٹکر ،خاتون جاں بحق ،شوہر زخمی

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 12 اپریل2019ء) مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں تھانہ صدر کی حدود میں پرمٹ چوک پر تیز رفتار مسافر کوچ کی موٹرسائیکل کو ٹکر ،خاتون جاں بحق ،شوہر زخمی، ہسپتال منتقل ، اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر علی پور اور جتوئی پولیس اور ریسکیو 1122 ٹیم موقع پر پہنچ گئی مسافر کوچ کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا متاثرہ افراد پھلن شریف سے علی پور شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے آ ر ہے تھے ۔