آئل کمپنی کے سیکیورٹی گارڈ کی خود کشی کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آ گئی

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 12 اپریل2019ء) مظفرگڑھ کے قصبہ گجرات میں آئل کمپنی کے سیکیورٹی گارڈ نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آ گئی۔سکیورٹی گارڈ کے ساتھیوں نے الزام عائد کیا ہے کہ چھٹی نہ ملنے اور سکیورٹی آفیسران کے روئیے سے تنگ آکر گارڈ نے خودکشی کی جبکہ پولیس کیمطابق گارڈ نے گھریلو حالات سے تنگ آکر خودکشی کی سیکیورٹی گارڈ کی خودکشی کے واقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آ گئی ہے فوٹیج میں نجی آئل کمپنی گو کے آئل ڈپو میں سکیورٹی گارڈ شوکت کو خود کو گولی مارتے دیکھا جاسکتا ہے،سکیورٹی گارڈ شوکت نے 5 اپریل کو آئل ڈپو میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیاتھا.سی سی ٹی وی فوٹیج میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ سکیورٹی گارڈ شوکت نے خودکشی سے قبل اپنا موبائل فون اور کچھ رقم بھی سکیورٹی عملے کے حوالے کی خودکشی کرنے والے سکیورٹی گارڈ شوکت کے ساتھیوں نے الزام عائد کیا ہے کہ شوکت نے مبینہ طور پر چھٹی نہ ملنے اور سکیورٹی آفیسران کے ناروا سلوک کے باعث خودکشی کی جبکہ دوسری جانب پولیس کیمطابق سکیورٹی گارڈ شوکت نے گھریلو حالات سے تنگ آکر خودکشی کی پولیسزرائع کے مطابق ورثاء میں سے کسی نے مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست نہیں دی اس لیے پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا ۔