Breaking News
Home / News / ضلع مظفرگڑھ میں 3ہزار900 نئے اساتذہ کی بھرتی کا عمل 31جولائی تک مکمل کرلیا جائے گا،چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن

ضلع مظفرگڑھ میں 3ہزار900 نئے اساتذہ کی بھرتی کا عمل 31جولائی تک مکمل کرلیا جائے گا،چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن

مظفر گڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 جولائی2017ء) چیف ایگزیکٹیو آفیسر محکمہ تعلیم شمشیر احمد خان نے کہا ہے ضلع مظفرگڑھ میں 3ہزار900 نئے اساتذہ کی بھرتی کا عمل 31جولائی تک مکمل کرلیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق اساتذہ کی بھرتی کے عمل میں شفافیت اور میرٹ کو مکمل طور پوریقینی بنایا گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ نئے اساتذہ کی تربیت کا عمل بھی جلد شروع کیا جائے گا تاکہ تربیت یافتہ اساتذہ نسل نو کو زیور تعلیم سے آراستہ کرسکیں،یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں محکمہ تعلیم کے افسران کے سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، اجلاس میں تعلیمی اداروں کے سربراہان اور اساتذہ نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ جن امیدواروں نے بھرتی کے عمل کے حوالے سے شکایات درج کرائی ہیں ان کی شکایات کا فی الفور ازالہ کیا جائے گا اور بھرتی کے عمل میں اقرباپروری اور سفارش کے کلچر کی مکمل بیخ کنی کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ میرٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، بھرتی کے عمل میں کسی قسم کی بے صابطگی برداشت نہیں کی جائے گی۔
Loading...
%d bloggers like this: