مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 01 جون2019ء) ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور نے کہا ہے کہ ضلع بھر کے 8رمضان بازاروں میں معیاری اشیاء خوردونوش وافر مقدار میں دستیاب ہیں جہاں عوام کو روزمرہ کی ضروریات زندگی مارکیٹ سے کم قیمت پر دستیاب ہیں، انہوں نے کہا کہ عوام کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلع بھر کے 8رمضان بازار26اور27رمضان المبارک کو رات 10بجے تک کھلے رہیں گے، جہاں حکومت کی طرف سے فراہم کردہ سبسڈی والی اشیاء جس میں چینی، آٹا، بیسن اور دیگر اشیاء شامل ہیں وافر مقدا ر میں دستیاب ہونگی اس کے علاوہ عید کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کیلئے چوڑیوں اور مہندی کے خصوصی سٹال بھی لگائے جائیں گے۔