مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 29 اگست2020ء) ترجمان پولیس کے مطابق نویں اور دسویں محرم میں ضلع بھر میں مجالس کے 392 پروگرامز منعقد کیئے جا رہے ہیں، 77 مجالس کو حساس قرار دیا گیا ہے ضلع بھر میں دو دنوں میں 333 جلوس بھی نکالے جائیں گے، حساس پروگرامز کی سیکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کیئے گئے ہیں پاک آرمی اور رینجرز کے دستے بھی پولیس کے شانہ بشانہ سیکیورٹی ڈیوٹی دے رہے ہیں، ضلع بھر میں پولیس افسران اور مختلف ٹیمیں سیکیورٹی انتظامات کو مسلسل مانیٹرنگ کرینگی۔
پاک آرمی، رینجرز ایلیٹ فورس، ضلع پولیس، ڈولفن سکواڈز کو اضافی گشت پر مامور بھی کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر نفری بڑھا دی گئی ہے 9 اور 10 محرم کو ضلع بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے انتہائی حساس علاقوں میں موبائل سروس بھی بند کی جا رہی ہے۔ضلع بھر میں 3 ہزار سے زائد پولیس ملازمان ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں ضلع بھر میں 1 ہزار مرد و خواتین رضاکاران بھی پولیس کے شانہ بشانہ ڈیوٹی دے رہے ہیں اہم مجالس و جلوس کے پروگرامز میں واک تھرو گیٹس بھی نصب کیئے گئے ہیں۔