Home / News / ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث40لاکھ کی آبادی کیلئے واحد تفریح گاہ فیاض پارک ویران ہو گیا

ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہ کے باعث40لاکھ کی آبادی کیلئے واحد تفریح گاہ فیاض پارک ویران ہو گیا

مظفر گڑھ۔25 اگست(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25 اگست2018ء) 40 لاکھ کی آبادی کے لیے واحد تفریح گاہ فیاض پارک مظفرگڑھ ویران ہو گیا۔ پارک اب اجڑ گیااور تمام جھولے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جبکہ بچوں کے لیے پارک میں نہ تو جانور موجود ہیں اور نہ ہی کوئی جھولا ثابت موجود ہےمظفرگڑھ میں بچہ پارٹی کے لئے عید اور دیگر معمولات کے ایام میں تفریحی مقام نہیں ہے۔ شہریوں کے مطابق پارک کی مرمت کے نام پر ہر 6 ماہ بعد فنڈز نکلوا کر لاکھوں روپے مبینہ طورپر خردبرد کر لئے جاتے ہیں،جبکہ پارک کی حالت دگرگوں ہے۔ صدر مجلس شہریاں رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ نے وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارسے پارک پر خرچ ہونے والے فنڈز کے سپیشل آڈٹ کا مطالبہ کیا ہے۔

Loading...
%d bloggers like this: