پولیس کاسرچ آپریشن،ایک شخص گرفتار،پسٹل اورشراب برآمد

مظفر گڑھ۔25 اگست(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 26 اگست2018ء) ڈی ایس پی سٹی مظفرگڑھ حسن محمود کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سول لائن فرحان کریم کا علاقہ میں پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ سرچ آپریشن، جس کے دوران 50 گھروں اور 150 افراد کو قومی شناختی کارڈ کے ذریعے چیک کیا گیا، دوران سرچ آپریشن ایک شخص کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے پستول 30 بور بھی قبضہ میں لے لیا گیا، سرچ آپریشن گوندل والی گلی اور تھرمل روڈ کے آس پاس کیا گیا، جبکہ دوسری کارروائی میں ایک ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے 120 لٹر شراب بھی برآمد کرلی۔