صحافتی تنظیموںکا تھانہ سٹی مظفرگڑھ پولیس کے ایس ایچ او کے خلاف احتجاج

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 29 نومبر2018ء) تھانہ سٹی مظفرگڑھ پولیس کے ایس ایچ او کی طرف سے خواتین کو بدسلوکی کے ساتھ گرفتار کرنے کے واقعہ کی کوریج کرنے کی پاداش میں صحافی کے خلاف مقدمہ درج کرنے پر ضلع بھر کی صحافتی تنظیموں اور پریس کلبز نے پولیس کے خلاف احتجاج کا دائرہ کار وسیع کردیا, 12 سے زائد پریس کلبز کے عہدیداروں کی طرف سے پولیس رویہ کے خلاف مذمتی قرار داد منظور اور پولیس کوریج سے بائیکاٹ کا اعلان, ضلعی ہیڈ کوارٹر پر ضلعی جرنلسٹ کنویشن بلانے کا فیصلہ تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی مظفرگڑھ کے ایس ایچ او عبدالکریم کھوسہ کی طرف سے شادی والے گھر پر دھاوا بول کر خواتین سے بدتمیزی کرتے رہے گرفتار کرنے کی کوریج کرنے کی پاداش میں صحافی منصور پاشا کے خلاف جھوٹے مقدمہ میں ضلع بھر سے صحافتی تنظیموں اور پریس کلبز کے عہدیداروں نے احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے تحصیل جتوئی کے صحافیوں رانا ابرار, ساجد عاربی, حاجی محمد اکرم, ملک محبوب, سجاد, سمشیر جعفری, ملک ذوالقرنین اعظم اور دیگر نے تھانہ سٹی مظفرگڑھ کے ایس ایچ او کے خلاف قرار داد مذمت منظور کرتے ہوئے پولیس کوریج سے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔