Home / News / شیعہ علماء کونسل مظفر گڑھ اور وحدت المسلمین کے زیر اہتمام ہزارہ ٹاؤن واقعہ کے خلاف احتجاجی دھرنا

شیعہ علماء کونسل مظفر گڑھ اور وحدت المسلمین کے زیر اہتمام ہزارہ ٹاؤن واقعہ کے خلاف احتجاجی دھرنا

مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔19فروری۔2013ء) شیعہ علماء کونسل مظفر گڑھ اور وحدت المسلمین کے زیر اہتمام سانحہ ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ کے خلاف شیعہ مسلک کے افراد کامظفر گڑھ ضلع بھر میں احتجاجی دھرنا اور احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا مظفرگڑھ میں ملتان روڈ ، تلیمری چوک، پل چناب، خان گڑھ، شہر سلطان ، علی پور، ہیڈ پنجند، جتوئی کوٹ ادو، چوک قریشی، محمود کوٹ، دائر دین پناہ، ہیت پور میں دھرنا جاری ہے جبکہ سیکیورٹی کے لئے پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے ۔ دریں اثناء ایم کیوایم مظفر گڑھ کے عہدیداران نے غلام محمد کی زیر صدارت احتجاجی دھرنے میں اظہار یکجہتی کے لئے شرکت کی ۔

Loading...
%d bloggers like this: