مظفر گڑھ ،حنار ربانی کھر کے حلقہ انتخاب میں جمشید دستی کی طرف سے (کل) سے مفت بس سروس شروع کی جائے گی، صدر آصف زرداری نے حلقہ این اے 177کے عوام کو فری بس سروس کیلئے عطیہ کیا ہے

مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔22فروری۔2013ء) وزیر خارجہ حنار ربانی کھر کے انتخابات این اے 177 مظفر گڑھ میں پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی جمشید احمد دستی کی طرف سے (کل) ہفتہ سے فری بس سروس شروع کی جائے گی ، صدر مملکت اور شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری نے اس حلقہ کے عوام کو فری بس سروس کے لئے عطیہ کیا ہے ۔جمشید دستی شہید بے نظیر بھٹو فری بس سروس کا (کل) ہفتہ کو باقائدہ آغاز کریں گے ۔ فری بس سروس چلانے کی تیاریاں مکمل ہیں۔ جمشید دستی خود بس چلا کر محمود کوٹ ، سن نواں، قصبہ گجرات اور چوک قریشی جائیں گے ۔اس دوران وہاں پر عوامی اجتماعات اور استقبالیہ تقاریب سے خطاب کریں گے ۔