مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 10 جون2020ء) ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ سیلاب کے ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے ضلعی سطح پر حکمت عملی مرتب کرلی گئی ہے، دریائے سندھ اور دریائے چناب میں پانی کی سطح کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کیا جارہا ہے، کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ محکمے ہمہ وقت تیار ہے۔یہ بات انہوں نے ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے حوالے سے منعقدہ ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عارف ضیاء گجر، ایڈیشل ڈپٹی کمشنر جنرل احسان الحق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ جام آفتاب حسین، ڈی ایچ او ڈاکٹر اقبال مکول،ایکسین آبپاشی ملک زین سانگی سمیت محکمہ لوکل گورنمنٹ، محکمہ تعلیم، محکمہ زراعت، محکمہ لائیو سٹاک، پی ڈی ایم اے اور متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر امجد شعیب خان ترین نے کہا کہ سیلاب کی صورت میں متاثرین کے انخلاء ، ریلیف کیمپوں کے قیام، متاثرین کے کھانے پینے کے انتظاماتا اور ان کوعلاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کیلئے متعلقہ محکمہ جات نے اپنا اپنا پلان تیار کرلیا ہے۔