مظفرگڑھ، قصبہ ہیڈ بکائنی میں مستانہ پٹرول پمپ پر چھاپہ ، مہنگے داموں پٹرول بیچنے کی وجہ سے جرمانہ ، مقدمہ درج

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 10 جون2020ء) مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے قصبہ ہیڈ بکائنی میں مستانہ پٹرول پمپ پر چھاپہ ، مہنگے داموں پٹرول بیچنے کی وجہ سے جرمانہ اور مقدمہ درج۔تفصیل کے مطابق مظفرگزھ کی تحصیل جتوئی کے قصبہ ہیڈ بکائنی میں اسسٹنٹ کمشنر جتوئی زریاب ساجد کا مستانہ پٹرول پمپ پر چھاپہ مارکرسینکڑوں لیٹر پٹرول برآمد کرتے ہوئے موقع پر پٹرول سرکاری نرخ پرترسیل کروائی جبکہ مہنگے داموں پٹرول کی فروخت کرنے پر ہزاروں روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرادیا۔