مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25 دسمبر2018ء) پاکستان عوامی مسلم لیگ جنوبی پنجاب کے چیف آرگنائزر میاں محمد رمضان قریشی نے کہا ہے کہ قائداعظم کے پاکستان کو کرپٹ مافیا اور کرپشن سے پاک کر کے ناقابل تسخیر فلاحی مملکت بنانے کیلئے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں جاری جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہوگی اور سیاست کی آڑ میںقومی دولت لوٹنے والے تمام سیاسی قذاق اپنے منطقی انجام سے دوچار ہو کر پابند سلاسل ہونگے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے سلسلے میں منعقد ہونیوالی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر آرگنائزر ملک فہد سعید اعوان، شیخ شہباز، ملک جاوید چونیہ، میاں مغیث قریشی، چوہدری ارشداور حسنین بھٹہ نے بھی خطاب کرتے ہوئے قائداعظم محمد علی جناح کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، تقریب کے اختتام پر سالگرہ کا خصوصی کیک بھی کاٹا گیا۔