آصف علی زرداری کے خلاف دوبارہ انتقامی کارروائی کی جارہی ہے،رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25 دسمبر2018ء) رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان ,ڈویڑنل صدر پیپلز پارٹی ڈیرہ غازی خان ڈویڑن سے نائب صدر پیپلزپارٹی ڈیرہ غازی خان ڈویڑن میر آصف خان دستی اور ڈویڑنل انفارمیشن سیکرٹری ڈاکٹر یونس شاکر نیسیف نگر خان گڑھ میں ملاقات کی اور ان سے پارٹی امور پر بات چیت کی۔افتخار خان نے اس موقع پر کہا کہ جس طرح کا سلیکٹیڈ احتساب کیا جا رہا ہے وہ قابل مذمت ہے۔آصف علی زرداری کے خلاف دوبارہ انتقامی کارروائی کی جارہی ہے۔