Home / News / سیاست عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کے حل کا نام ہے۔حماد نوازٹیپو

سیاست عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کے حل کا نام ہے۔حماد نوازٹیپو

مظفرگڑھ۔21 دسمبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 دسمبر2017ء)سیاست عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کے حل کا نام ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت غریب عوام کی بلا امتیاز خدمت سر انجام دے رہی ہے۔ہم نے اپنے حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں جن کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ان خیالات کا اظہار حماد نواز خان ٹیپو ایم پی اے حلقہ پی پی 254 نے اپنی رہائش گاہ پر مقامی افراد اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے مظفرگڑھ عوام کے دو دیرینہ مطالبے مظفرگڑھ تا ڈیرہ غازی خان دو رویہ سڑک اور مظفرگڑھ تا ہیڈ پنجند ڈبل روڈ جیسے میگا پراجیکٹس شروع کرا دیے ہیں۔اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ٹراما سنٹر،او۔پی۔ڈی، کارڈیالوجی وارڈ اور بچوں کے علیحدہ ایمرجنسی وارڈ جیسے عظیم الشان منصوبے مکمل ہوچکے ہیں۔نیز مظفرگڑھ بلدیہ کے تمام وارڈز میں نالی،سولنگ،ٹف ٹائل اور سیوریج کے منصوبے بھی بلا امتیاز تکمیل کرا دیے ہیں۔ترکش ہسپتال ( انڈس ہسپتال) میں 250 بستروں کے اضافی ہسپتال کا میگا پروجیکٹ تکمیل کے آ خر ی مراحل میں ہی. آ ئند ہ الیکشن میں اپنی بھرپور عوامی خدمت سے الیکشن جیت کر ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری رکھیں گی.

Loading...
%d bloggers like this: