مظفر گڑھ ،ْ پنجاب فوڈ اٹھارٹی کا کوٹ ادو سٹی میں فیکٹر پر چھاپہ ،ْ 8ہزار لیٹر مضر صحت دودھ تلف

مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 21 دسمبر2017ء) پنجاب فوڈ اٹھارٹی نے کوٹ ادو سٹی میں فیکٹر پر چھاپہ مار کر 8ہزار لیٹر مضر صحت دودھ تلف کر دیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے کوٹ ادو سٹی میں دودھ کی فیکٹر ی پر چھاپہ مارا۔اس دور ان پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 8ہزار لیٹر مضر صحت دودھ بر آمد کر کے تلف کر دیا ۔واقعہ کے بعد ملزمان کے خلاف مزید کارروائی شروع کر دی گئی