سیاستدانوں کی جانب سے ملک کے اداروں کے بارے غیر ضروری بیانات قابل افسوس ہیں،سردار عون حمید ڈوگر

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 07 نومبر2019ء) ممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری سردار عون حمید ڈوگر نے الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن خان گڑھ کے میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے سینئرسیاستدانوں کی جانب سے ملک کے اداروں کے بارے غیر ضروری بیانات قابل افسوس ہیں،ہمیں اپنے تمام اداروں کا احترام کرنا چاہئے، انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے دھرنا سے کشمیر ایشو عالمی میڈیا سے غائب ہو گیا ہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کشمیر ایشو پر جو دلیرانہ موقف اختیار کیا وہ پہلے کیسی سیاستدان نے نہیں کیا صوبائی پارلیمانی سیکرٹری سردار عون حمید ڈوگر نے کہا کہ چند روز قبل ان سمیت 7 ممبران صوبائی اسمبلی نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی اور انہیں مظفرگڑھ کے میگا پراجیکٹ ایک یونیورسٹی کے قیام اور علی پور تا مظفرگڑھ روڈ کو ڈبل کرنے کے بارے درخواست کی اور وزیر اعلٰی کو مظفرگڑھ دورہ کی دعوت بھی دی جس پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جلد مظفرگڑھ کا دورہ کرنے کا وعدہ کیا اور مظفرگڑھ کے لئے میگا پراجیکٹ شروع کرنے کا بھی جلد یقین دلوایا

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے حلقہ پی پی 276 کی جانب بھرپور توجہ دے رہے ہیں کیونکہ ان کا حلقہ پسماندہ ہے وہاں سے منتخب ہونے والے سیاستدانوں نے اس حلقہ کی عوام کے بارے کچھ نہیں کیا انہوں نے ہمیشہ خدمت کی سیاست پر یقین رکھا ہے جس پر عمل کرتے ہوئے انہوں نے پی پی 276 کے لئے 17 سکولز کو آپ گریڈ کروایا ہے اور صاف پانی کے پلانٹس بھی لگوائے ہیں اور رورل ہیلتھ سنٹر شاہجمال میں کروڑوں روپے کی لاگت سے عوام کو مزید صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لئے کام کا آغاز ہوگیا ہے۔اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ خان گڑھ سلیم جتوئی بھی موجود تھے الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن خان گڑھ کے صدر ملک اجمل لانگ نے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری سرار عون حمید ڈوگر کا دفتر پہنچنے پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ استقبال کیا۔