سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ کی جانب سے آج لگائی جانیوالے کھلی کچہری کا مقام تبدیل

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 22 نومبر2019ء)سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ کی جانب سے لگائی جانیوالے کھلی کچہری کا مقام تبدیل کر دیا گیا ۔جامع مسجد طوبی ا مظفرگڑھ سٹی میں 23 نومبر کو ہونے والی کھلی کچہری منسوخ کر کے نئے پروگرام کے مطابق کوٹ ادو اسٹیڈیم میں مورخہ 23 نومبر 2019بوقت صبح 10بجے بروز ہفتہ صارفین کی شکایات کے ازالے کے لیے کھلی کچہری لگائیں گے،صارفین میپکو سے متعلقہ شکایات کے ازالے کے لیے کھلی کچہری میں شرکت کریں۔اس موقع پر میپکو سرکل مظفرگڑھ کے آفیسرز ایکسین میپکو ڈویڑن کوٹ ادو اور میپکو ڈویڑن کوٹ ادو کے ایس ڈی اوز،آراو بھی موجود ہوں گے ۔