مظفرگڑھ،دیہی مرکز صحت خان گڑھ میں لیڈی ڈاکٹر تعینات کی جائے، شہریوں کا مطالبہ

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 30 نومبر2019ء) رورل ہیلتھ سنٹر خان گڑھ میں لیڈی ڈاکٹر تعینات نہ ہونے کے باعث زچگی سمیت امراض نسواں میں مبتلاء، خواتین مریضوں کو پریشانی کا سامنا۔

تفصیل کے مطابق گزشتہ کئی ماہ سے وومن میڈیکل آفیسر نہ ہونے سے خواتین کے طبی معائینہ اورمیڈیکولیگل سرٹیفیکیٹس کے حصول کیلئے مشکلات ہیں اور ان امور کے لئے ضلعی صدر ہسپتال مظفرگڑھ جانا پڑتا ہے۔ شہریوں ملک عاصم اعوان، رانا محمد سہیل، ڈاکٹر عقیل حسین، رانا محمد شاہد، فیصل قیوم شیخ، محمد اقبال اور دیگر نے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ سے نوٹس لیکر دیہی مرکز صحت خان گڑھ میں لیڈی ڈاکٹر فوری تعینات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔