مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 19 نومبر2022ء) مظفرگڑھ میں سوشل میڈیا پر ناجائز اسلحہ کی نمائش کر کے خوف و ہراس پھیلانے والے شخص کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق ڈی پی او مظفرگڑھ احمد نواز شاہ کی ہدا یت پر ناجائز اسلحہ کے خلاف جاری مہم کے دوران ایس ایچ او تھانہ رنگ پور محمد شہباز ظفر نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کر کے علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے والے ملزم ظفر ترگڑ کو ٹریس کر کے گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ہے اور اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کر دیا ہے،اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ رنگ پور کا کہنا تھا کہ ڈی پی او کی ہدا یت کے مطابق ناجائز اسلحہ کے خلاف مہم مستقل بنیادوں پر جاری رہے گی۔