ساڑھے چھ لاکھ کی آبادی رکھنے والی ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور پینے کے صاف اور میٹھے پانی سے محروم
مظفرگڑھ 3 دسمبر(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 03 دسمبر2019ء) عوامی نمائندوں اور انتظامی آفیسران کی بے حسی کی انتہا ،20 یونین کونسلز پر مشتمل ساڑھے چھ لاکھ کی آبادی رکھنے والی ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور پینے کے صاف اور میٹھے پانی سے محروم۔ تفصیل کے مطابق تحصیل علی پور کی آبادی ساڑھے چھ لاکھ کے قریب ھے پچاس ھزار شہری آبادی اور چھ لاکھ دیہی آبادی پچاس ھزار کی شہری آبادی کیلئے 4 واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائے گئے ھیں جن میں سے 2 مستقل طور پر بند ھیں اور صرف 2 پلانٹس فعال ھیں لیکن ان کے بھی اوقات مقرر ھیں اور وہ 8 گھنٹے روزانہ چلائے جاتے ھیں، جبکہ شہری آبادی کے علاوہ دیہاتوں سے بھی لوگ پانی لینے کیلئے ان پلانٹس پر آتے ھیں اور یہاں ھر وقت رش لگا رہتا ھے اتنی زیادہ آبادی کی ضروریات صرف 2 واٹر فلٹریشن پلانٹس پوری نہیں کر سکتے جبکہ چھ لاکھ دیہاتی آبادی کیلئے کوئی واٹر فلٹریشن پلانٹ نہیں لگایا گیا۔علی پور کا زیر زمین پانی کڑوا اور آرسینک مادوں کی بہتات کی وجہ سے پینے کے قابل نہیں ھے پینے کا صاف پانی میسر نہ ھونے کی وجہ سے علی پور میں ھیپاٹائٹس کا مرض تیزی سے پھیل رھا ھے شہریوں اور سول سوسائٹی کے ارکان نے وزیر اعلی ا پنجاب سردار عثمان بزدار سے علی پور کے شہری اور دیہاتی علاقوں میں آبادی کے تناسب سے ترجیہی بنیادوں پر واٹر پیوریفیکیشن پلانٹ لگانے کا مطالبہ کیا ھے۔