سانحہ ساہیوال، ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانا حکومت کی ذمہ داری ہے،خالد کھٹانہ

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 22 جنوری2019ء) جناح لیبر پارٹی کے چیئرمین خالد کھٹانہ نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال پر پوری قوم افسردہ ہے،اس کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانا حکومت کی ذمہ داری ہےحلقہ این اے 184 مظفرگڑھ کے سینئر سیاسی راہنماء رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ستر سالوں سے نام نہاد حکمران اور بیوروکریسی عوام کا استحصال کر رہی ہے،پولیس دہشت گرد بن چکی ہی عوام کے محافظ عوام کو قتل کر رہے ہیں جو قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کے بنیادی حقوق سلب کئے جانے کی سازش ہو رہی ہے جسے عوام کی طاقت سے ناکام بنا دیں گے۔