مظفرگڑھ دھند کے باعث ٹریفک حادثات ، 15 مسافر زخمی

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 22 جنوری2019ء) مظفرگڑھ و گرد نواح میںدھند کے باعث ٹریفک کے دو حادثات میں 15 مسافر زخمی ہو گئے۔قومی شاہراہ پر منگل کی صبح دھند کے باعث منڈا چوک پر بس اور ٹرک میں تصادم ,حادثے میں 5 سے زائد افراد زخمی. حادثے کے بعد ٹرک کا فیول ٹینک لیک ہوگیا،ریسکیو مظفرگڑھ کی ایمبولینس اور فائر وہیکل موقع پر پہنچ گئی.جبکہ دوسرا حادثہ جھنگ روڈ پر ہوا.رنگ پور سے ملتانی جانے والی ہا ئی ایس ویگن اڈا خدا ئی بنگلہ کے قریب دھند کی وجہ سے ٹرک سے ٹکرا گئی جس میں10سے زائد مسافر زخمی ہو گئے۔