مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 31 دسمبر2021ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ فراز احمد نے تھانہ خان گڑھ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈی ایس پی صدر سرکل عمر حیات، ایس ایچ او خان گڑھ، انچارج کمپلیٹ سیل انسپکٹر حسن طاہر موقع پر موجود تھے۔ کھلی کچہری کے دور ان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ نے لوگوں کے مسائل دریافت کیے اور ترجیحی بنیاد پر ان کے حل کے لیے احکامات جاری کیے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فراز احمد کا کہنا تھا کہ بذریعہ کھلی کچہری لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر جا کر حل کرنا میری اولین ترجیح ہے۔ سائلین کے لئے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔اپنی تعیناتی کے دوران میری کوشش ہوگی کہ لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروں۔اس کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ نے خان گڑھ کی انجمن تاجران اور صحافی کمیونٹی سے بھی ملاقات کی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ نے تھانہ خان گڑھ کی حوالات ،فرنٹ ڈیسک،اور ریکارڈ کا معائنہ اور ملاحظہ کیا۔