دھمکیاں دینے کے الزام میں اے این پی مظفر گڑھ کے عہدیداروں کیخلاف مقدمہ درج

مظفر گڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔5مارچ۔2013ء) پولیس تھانہ سٹی مظفر گڑھ نے عوامی نیشنل پارٹی مظفر گڑھ سٹی کے عہدیداران اور کارکنوں سید سبطین ، ناصر مجید ، ذوالفقار علی اور عابد مجید کے خلاف دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کرلیا۔پولیس کی طرف سے مقدمہ کے اندراج اور گرفتاری کیلئے چھاپے مارے، چھاپے مارنے کے خلاف اے این پی کے کارکنوں نے منگل کو بیان قنوان چوک مظفر گڑھ پر ضلعی صدر رانا مشتاق احمد کی زیرصدارت احتجاجی دھرنا دیا۔ضلعی عہدیداران نے جھوٹا مقدمہ خارج کرنے کا مطالبہ کیا ، ضلعی صدر نے میڈیا کو بتایا کہ اس بارے میں رپورٹ اے این پی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی اور وزیر ریلوے سے غلام محمد بلور کو ارسال کردی گئی ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اے این پی کے کارکنوں کو ہراساں کررہی ہے جو قابل مذمت ہے