خواتین کی ترقی کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کریں گے،محمد اکرم

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 اکتوبر2022ء) محکمہ سوشل ویلفیئر مظفرگڑھ ڈپٹی ڈائریکٹر محمد اکرم نے منیجر صنعت زار کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ خواتین کی ترقی اور بہبود کیلئےتمام تر ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے، انہوں نے بتایا کہ صنعت زار میں خواتین کو مزید سہولیات فراہم کی جائیں گی، صنعت زار میں خواتین کو وہ ہنر سکھائے جاتے ہیں جو ان کے کام آسکیں اور وہ معاشرتی طور پر مستحکم ہوسکیں۔ انہوں نے بتایا کہ صنعت زار میں خواتین کی رہنمائی کیلئے قابل اور تجربہ کار سٹاف موجود ہے۔