مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 جنوری2019ء)خان گڑھ کی خواجہ برادری کی دو شخصیات یکے بعد دیگرے حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئیں۔گزشتہ شب خواجہ برادری کے بزرگ خواجہ محمد قاسم دل کا دورہ پڑنے سے وفات پا گئے،جن کے گھر تعزیت کر نے بعد ریٹائرڈ ٹیچر گورنمنٹ ماڈل مڈل سکول خان گڑھ خواجہ محمد الیاس اپنے گھر پہنچے اور چائے بنانے کا کہہ کر لیٹ گئے،اس دوران ان کی طبعیت اچانک خراب ہو گئی اور حرکت قلب بند ہونے کے باعث اور کسی بھی طبی امداد کے ملنے سے قبل گھر پر ہی انتقال کر گئے۔دونوں شخصیات کی اگلے روز اکھٹے نماز جنازہ خان گڑھ سٹیڈیم میں ادا کی گئی،جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی، جبکہ بیک وقت دو شخصیات کے انتقال پر پوری برادری سوگوار ہے۔