Breaking News
Home / News / خان گڑھ ڈوئمہ میں شہریوں نے ایک ڈاکو کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا

خان گڑھ ڈوئمہ میں شہریوں نے ایک ڈاکو کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 دسمبر2019ء) مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے مضافات میں تھانہ سیت کے علاقے خان گڑھ ڈوئمہ میں شہریوں نے ایک ڈاکو کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

تفصیل کے مطابق گھر میں ڈکیتی کی واردات کے دوران گھر والوں کے شور شرابے پر اہل محلہ جاگ گئے ، جس پر شہریوں نے ایک ڈاکو کو موقع پر پکڑ لیا جبکہ اس کے دیگر ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ شہریوں نے چھترول کرنے کے بعد ڈاکو کو پولیس کے حوالے کر دیا۔
Loading...