مظفرگڑھ، شہر اور گردونواح میں دھند کا راج ،حد نگاہ صفر ہوگئی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 دسمبر2019ء) شہر اور گردونواح میں دھند کا راج ،حد نگاہ صفر ہوگئی۔ٹریفک پولیس نے شہریوں کیلئے ہدائت نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ڈرائیور فوگ لائٹس کا استعمال اور کم رفتار کو یقینی بنائیں گاڑیاں اپنی لین میں رکھیں اور اوور ٹیکنگ سے اجتناب کریں تیزرفتاری سے اجتناب اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں گاڑیاں ٹولیوں کی صورت میں اور لین میں چلائیں ۔