مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 اپریل2019ء) خان گڑھ میں چوروں کا راج,متعدد دکانوں سے لاکھوں کا سامان چوری کر لیا گیا.گرلز کالج کے سامنے واقع مارکیٹ میں تین دکانوں میں چوری ہوئی, ساجد حلیم خان کی دکان سے یو پی ایس اور نقدی, فضل الرحمن کی دکان سے ڈیڑھ لاکھ کا کریانہ کا سامان چوری اور باقی سامان پر تیزاب ڈال کر جلا دیا. ممتاز کی کریانہ دکان سے مشروبات, سگریٹ اور نقدی چوری کر لی گئی.جبکہ نوری عیدگاہ کے قریب نوجوان حسنین سے موٹر سائیکل سوار دو افراد موبائیل چھین کر فرار ہو گئی.مقامی تاجروں نے پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے وارداتیں ٹریس کرنے کا مطالبہ کیا ہی.