زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم سات افراد شدید زخمی

مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 اپریل2019ء) ریسکیو زرائع کے مطابق مظفرگڑھ جھنگ روڈ پر خانپور بگہ شیر کے قریب زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم سات افراد شدید زخمی ھو گئے، زمین کے تنازعہ پر جھگڑا کرنے والے آپس میں قریبی رشتے دار ہیں اطلاع ملنے پر ایمر جنسی سروس 1122 کی 2 ایمبولینسوں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد صدر ھسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا ہے۔